ہفتہ 21 فروری 2026 - 02:37
افطارحلال رزق سے کریں،کمپنی کو پورا وقت نہ دینے والے ملازم کی تنخواہ رزق حلال نہیں، ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ خطبہ جمعہ جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں کہا ہکہ ماہِ رمضان برکتوں اور تزکیۂ نفس کا مہینہ ہے، جس میں روزہ، عبادت، صدقہ و خیرات اور تلاوتِ قرآن کی خصوصی فضیلت ہے، اور اس بابرکت مہینے میں اعمال صالحہ کے ذریعے انسان بڑی روحانی سعادت حاصل کر سکتا ہے۔

لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے رابطہ سیکرٹری ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کہا ہے کہ قرآن مجید سمیت تمام آسمانی کتب اور صحائف ماہ رمضان مبارک میں نازل ہوئے ۔رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے ،جو انسان کی تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے افطارحلال رزق سے کریں،افطار رزق حلال سے ہوگا توروزہ مکمل ہو گا، اجر و ثواب ملے گا۔ انہوں نے کہا اسلامی اصطلاح میں رزق ہوتا ہی حلال ہے۔اگر کوئی ملازم اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتا ،کمپنی کو پورا وقت نہیں دیتا توحاصل ہونے والی تنخواہ رزق حلال نہیں ہو گا۔

جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا سفر میں روزہ رکھنے کی ممانعت کی گئی ہے لیکن کوئی شخص محض روزے سے بچنے کے لئے سفر اختیار نہیں کرسکتا۔ البتہ مال کی حفاظت اور ضروری کام سے سفر کے بغیر چارہ نہ ہو تو کریں،روزہ چھوڑنے کے لیے سفر پر چلے جانا درست نہیں۔ایک شخص چھٹے تاجدار امام حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے سوال کیا کہ وہ روزہ رکھے یا روزے سے بچنے کے لئے سفر کرلے،آپ نے کوئی جواب نہ دیا پھر پانچ مرتبہ دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا گھر میں رہو اور روزہ رکھو۔

ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کہا روزے کو اہمیت دیں،سحری اور افطاری میں جلدی کی روایات موجود ہیں۔ بہتر ہے کہ افطاری نماز کے بعد بہتر ہے البتہ کسی کی دعوت ہو اور کھانا لگ جائے تو نماز سے پہلے افطاری کر لیں۔ماہ رمضان میں صدقہ دیں ،جبکہ احادیث میں ہے کہ جوشخص سحری اور افطاری کے درمیان تلاوت کرتا رہے،خاص طور پر سورہ القدر کی تلاوت کرے تو شہیدوں میں شامل ہوگا۔سورہ فتح کی تلاوت کریں، جبکہ زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا رمضان المبار ک میں عمرہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور اس کا ثواب ایسے ہے کہ جیسے سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج و عمرہ کا ثواب ہو ۔انہوں نے کہا رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کریں، کم از کم تین دن اعتکاف بیٹھنے والے کو دو حج اور عمرے کا ثواب ہو گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha